Fatwa Online

کیا مسافر وطنِ‌ اقامت میں پہنچ کر بھی نماز کی قصر کرے گا؟

سوال نمبر:5126

السلام علیکم! مفتی صاحب میرا سوال ہے کہ اگر ایک آدمی نے فجر پڑھ کر لاہور سے اسلام آباد کا سفر شروع کیا اور جب واپس لاہور پہنچا تو اس وقت عشا کی اذان ہو رہی تھی۔ کیا اب وہ آدمی عشاء کی نماز میں قصر کرے گا یا نہیں؟ والسلام

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز محبوب

  • مقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 29 اکتوبر 2018ء

موضوع:مسافر کی نماز

جواب:

اگر وہ شخص لاہور کا مقیم ہے تو لاہور کی حدود میں داخل ہونے کے بعد وہ نماز میں قصر نہیں‌ کرے گا کیونکہ لاہور پہنچ کر وہ مسافر نہیں‌ رہا بلکہ مقیم ہو گیا ہے۔ نمازِ قصر کے تفصیلی احکام جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

نمازِ قصر کے احکام کیا ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 04:44:55 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5126/