Fatwa Online

کیا یزید کی ماں میسون بنت بحدل نصرانی تھی؟

سوال نمبر:5083

کیا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل کلبی نصرانی تھیں؟ اور کیا یزید میسون بنت بحدل کلبی کا ہی بیٹا ہے یا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی کسی اور زوجہ سے ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ذیشان اعوان

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 اکتوبر 2018ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

حضرت معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل کلبی شامی علاقے تدمر (Palmyra) کے بادیہ نشین مسیحی قبیلہ بنو کلب سے تعلق رکھتی تھی۔ اس کے بطن سے حضرت معاویہ کے ہاں یزید لعین اور ایک بچی کی پیدائش ہوئی جو بچپن میں ہی فوت ہوگئی۔ صحرائی ماحول میں پروان چڑھی میسون کو دمشق کی محلات اور تہذیب و تمدن میں جکڑی زندگی پسند نہ آئی تو وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے طلاق لے کر اپنے علاقے تدمر میں واپس چلی گئی تھی۔

عرب تواریخ کے مطابق میسون بنت بحدل قبائلی سردارکی بیٹی تھی۔ مؤرخین کا اتفاق ہے کہ یہ نصرانی مذہب کی ماننے والی تھی لیکن اس کے قبولِ اسلام کے بارے میں مورخین نے کلام کیا ہے۔ اکثریت کا خیال یہی ہے کہ میسون بنت بحدل نے اسلام قبول نہیں کیا‘ نصرانی ہی رہی اور حضرت معاویہ سے طلاق لینے کے بعد اپنے وطن تدمر منتقل ہوگئی۔ یزید اپنی ماں میسون کے ساتھ اکثر تدمر جاتا جہاں کے صحرائی ماحول سے اسے سخت مزاجی، گھڑ سواری، شکار، شعرگوئی اور شراب خواری کی عادت پڑی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 05:24:11 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5083/