Fatwa Online

کیا سنتوں کی بھی قصر ہوتی ہے؟

سوال نمبر:499

کیا سنتوں کی بھی قصر ہوتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

موضوع:مسافر کی نماز  |  نماز  |  عبادات

جواب:

سنتوں میں قصر نہیں بلکہ پوری پڑھی جائیں گی۔ البتہ خوف اور ایسی کسی مجبوری مثلًا گاڑی کے نکلنے کا اندیشہ وغیرہ ہو تو اس حالت میں سنتیں چھوڑ سکتا ہے۔ معاف ہیں لیکن سنت کی قصر نہیں کرسکتا۔

ائمہ ثلاثہ کے نزدیک سفر میں سنن مؤکدہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ احناف کے نزدیک روانگی اور سفر کی حالت میں نہ پڑھے اور رخصت پر عمل کرے۔ البتہ صبح کی سنتیں پڑھ لے کیونکہ وہ واجب کے قریب ہیں اور جب حالت قیام میں ہو جیسے چند روز کے لیے کسی جگہ ٹھہرے تو سنن مؤکدات پڑھ لے۔

نووی، شرح صحيح مسلم، 2 : 383

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 04 December, 2024 01:37:22 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/499/