Fatwa Online

حج و عمرہ میں‌ حلق کی کیا حکمت ہے؟

سوال نمبر:4986

السلام علیکم! حج و عمرہ کے اندر حلق کیوں کروایا جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: رضوان احمد

  • مقام: چنداؤلی، اترپردیش، ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 11 دسمبر 2018ء

موضوع:حلق اور قصر

جواب:

حج و عمرہ کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی اداؤں کی یاد ہے۔ شیطان کو کنکر مارنا، حجرِ اسود کو بوسہ دینا، کہیں اکڑ کے چلنا اور کہیں رک جانا، صفا و مروہ کے درمیان دوڑنا، کبھی کنگھی کرنے کی ممانعت اور کبھی بال منڈوانا، کہیں مکھی و مچھر مارنے کی بھی ممانعت اور کہیں جانوروں کی قربانی دینا یہ اعمال اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی اداؤں کی یاد ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کو عبادت کا درجہ دے دیا ہے۔ اسی طرح حلق کروانا سنتِ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کی ایک اہم حکمت صفائی و ستھرائی کا حصول ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 11:07:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4986/