Fatwa Online

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق اعتدال پر مبنی رائے کیا ہوسکتی ہے؟

سوال نمبر:4914

السلام علیکم! ایک جماعت کی طرف سے یوم معاویہ منانے پر عوام میں وہ روایات جن میں آپ کو باغی کہا گیا، جیسے جو مولا علی سے بغض رکھے اس کا ٹھکانا جہنم ہے‘ ایسی روایات کو عوام میں پھیلانا درست عمل ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فرقان یوسف

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 11 دسمبر 2018ء

موضوع:خلفائے راشدین و صحابہ کرام

جواب:

اکابرین اہل سنت نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہت محتاط مؤقف اختیار کیا ہے، دورِ حاضر میں جب مختلف گروہ افراط و تفریط کا شکار ہیں‘ ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اکابرین کی پیروی میں راہِ اعتدال پر قائم رہیں۔ یہی اہلِ سنت کا خاصہ بھی ہے۔ شخصیات سے متعلق یہی افراط و تفریط گروہ بندی اور فرقہ واریت کا سبب بنتی آئی ہے، اس کی بجائے متفق و مشترک عقائد و نظریات اور غیرمتنازع شخصیات پر امت کو جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ عقیدہ اہل سنت میں حضرت علی المرتضی علیہ السلام اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ کی وضاحت اور تفہیم کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درج ذیل خطابات ملاحظہ کیجیے:

شان اہل بیت اطہار علیہم السلام (نشست اول - حصہ اول)

شان اہل بیت اطہار علیہم السلام (نشست اول - حصہ دوم)

شان اہل بیت اطہار علیہم السلام (نشست دوم)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 05:35:40 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4914/