Fatwa Online

نمازِ تراویح کی چار رکعات ایک سلام کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:4901

اگر کوئی تراویح کی نماز میں دو رکعت پر بیٹھ کر سلام پھیرنا بھول جائے اور چار رکعت تراویح کی نماز ایک ہی سلام سے پڑھ لے تو اسکا کیا حکم ہے؟ کیا چار رکعت تراویح کی نماز ہوگی؟ یا دو رکعت تراویح کی نماز اور دو رکعت نفل ہوگی؟ یا چارو رکعت نفل ہوگی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسجد

  • مقام: اعظم گڑھ، یو۔پی، ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 22 جون 2018ء

موضوع:نماز تراویح

جواب:

اگر دو تراویح کے بعد اطمنان سے بیٹھ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے‘ چاہے تشہد نہ بھی پڑھے تو چوتھی رکعت ساتھ ملالے تو چار تراویح شمار ہوں گی۔ اگر دو تراویح کے بعد بغیر بیٹھے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا تو چوتھی رکعت بھی ساتھ ملائے گا مگر یہ دو تراویح شمار ہوں گی اور دو نفل ہوں گے۔ یاد رہے دونوں صورتوں میں سجدہ سہو لازم ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

اگر امام تراویح میں تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 05:18:02 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4901/