اچھے سلوک کا جواب برائی سے دینے والے رشتہ داروں کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:4880
السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال قطع تعلقی کے بارے میں ہے۔ سوال نمبر 4764 کے جواب میں آپ نے رشتہ داروں سے اچھے سلوک کا کہا لیکن ہماری فیملی میں حالات کافی خراب ہیں۔ ناراض رشتہ داروں کو کیسے منایا جائے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: قاری سبحان
- مقام: لاہور
- تاریخ اشاعت: 25 مئی 2018ء
موضوع:معاشرت
جواب:
آپ اپنی طرف سے ان کو راضی کرنے کی مکمل کوشش کریں، اپنی غلطیوں کی ان سے معذرت
کریں، ان کی زیادتی ہے تو معاف کر دیں، ان کا کوئی جائز مطالبہ ہے تو پورا کر دیں۔
اگر تمام تر کوششوں کے باوجود وہ کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کرتے تو آپ اس سلسلے میں بری
الذمہ ہو جائیں گے اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہوں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 06:39:21 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4880/