باجماعت نماز کے دوران سنتیں یا نوافل پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:487
باجماعت نماز کے دوران سنتیں یا نوافل پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء
موضوع:نفلی نمازیں | نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل | نماز کی سنتیں | نماز | عبادات
جواب:
اگر کسی نمازی نے مسجد میں آکر کسی بھی نماز کی سنتیں یا نوافل ادا کرنا شروع
کیے ہی تھے کہ نماز باجماعت شروع ہوگئی تو وہ اپنی نماز توڑ کر جماعت میں شریک ہو
گا۔ اگر اس نے سنن یا نوافل کی ایک رکعت پڑھ لی ہو تو پھر دوسری رکعت پڑھ کر سلام
پھیر دے گا اور اگر تین رکعات ادا کر چکا ہو تو چوتھی رکعت مکمل کر کے جماعت میں
شریک ہو گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 24 November, 2024 02:16:34 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/487/