Fatwa Online

رسول اللہ (ص) کا اسمِ‌ گرامی سن کر انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال نمبر:4855

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک سنتے وقت انگوٹھوں کو چومنا کہاں سے ثابت ہے؟ رہنمائی فرمائیے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سلمان صدیقی

  • مقام: لاہور, پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 مئی 2018ء

موضوع:تقبیل ابہامین

جواب:

اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر انگوٹھے چومنا مستحب عمل ہے۔ یہ خلیفہ رسول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سنت ہے۔ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر انگوٹھے چوم کر آنکھوں سے لگانے والا مستحقِ ثواب ہے۔ اس سے منع کرنا ضلالت اور کم عقلی ہے۔ اس مسئلہ کی تفصیلات جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

اذان اور اقامت کے دوران انگوٹھے چومنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 20 April, 2024 09:12:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4855/