Fatwa Online

نماز مغرب کا آخری وقت کونسا ہوتا ہے؟

سوال نمبر:4820

السلام علیکم! سوال یہ ہے کہ نماز مغرب کا آخری وقت کونسا ہے؟ ٹائمنگ لحاظ سے مطلب 7:00 یا 07:10 یا 0705؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شاد محمد سواتی

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 11 اپریل 2018ء

موضوع:نماز کے اوقات

جواب:

سورج غروب ہونے کے بعد اُفق پر جو سرخی ظاہر ہوتی ہے اس کو شفق کہا جاتا ہے، جب تک اُفق پر سرخی موجود ہو تب تک مغرب کی نماز ہوسکتی ہے۔ یہ وقت عام طور پر سوا سے ڈیڑھ گھنٹے تک کا ہوتا ہے، جس کے ابتدائی و انتہائی اوقات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ آج کل لاہور میں مغرب کا وقت 6:28 پر شروع ہو رہا ہے اور 7:53 پر ختم ہوتا ہے، اسلام آباد میں‌ یہ وقت 6:35 سے 8:02 تک ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:28:18 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4820/