Fatwa Online

کیا رسول اللہ (ص) مُختار کل ہیں؟

سوال نمبر:4753

السلام علیکم! فقہ حنفی کی مشہور کتاب "بہار شریعت" میں درج ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مختار کُل ہیں۔ بعض لوگ اس عقیدے پر اعتراض کرتے ہیں۔ براہ کرام اس مسئلہ پر روشنی ڈال دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: شہریار بلوچ

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2018ء

موضوع:اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

جواب:

اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائرہ ماذونیت میں مختار کل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اذن اور اختیار دیا گیا ہے۔ اس عقیدہ کے بےشمار دلائل ہیں جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور اختیارات (عمدۃ البیان في عظمۃ سیِد ولد عدنان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)‘ میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 04:44:48 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4753/