Fatwa Online

صلاۃ التسبیح‌ میں‌ اگر تسبیحات بھول جائیں تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:4732

اگر صلوة التسبیح ادا کرتے ہوئے تسبیحات میں غلطی ہو جائے تو آدمی کیا کرے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: فضل الرحمان حنیف

  • مقام: کوئٹہ
  • تاریخ اشاعت: 26 فروری 2018ء

موضوع:صلاۃ التسبیح

جواب:

صلوٰۃ التسبیح کی ہر رکعت میں 75 مرتبہ تسبیح پڑھی جاتی ہے اور چار رکعات میں‌ یہ عدد 300 پورا کرنا ہوتا ہے۔ صلاۃ‌ التسبیح ادا کرتے ہوئے اگر کسی رکن میں تسبیح پڑھنا بھول جائے یا تعداد میں شک پیدا ہو جائے تو اس سے اگلے رکن میں اس کو پورا کیا جائے گا۔ مثلاً اگر رکوع میں تسبیحات پڑھنا بھول گئے ہیں‌ تو پہلے سجدے میں پڑھ لیں، اسی طرح پہلے سجدہ کی دوسرے سجدہ میں اور دوسرے سجدہ کی اگلی رکعت میں کھڑے ہو کر پڑھ لیں۔ رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد اور دو سجدوں کے درمیان جلسہ میں بھولی ہوئی تسبیحات نہیں پڑھی جائے گی۔

اگر کسی رکن کی تسبیحات بھول گئیں اور اس کے بعد والے رکن میں بھی یہ بھولی ہوئی تسبیحات نہیں‌ پڑھیں‌ تو آخری قعدہ میں التحیات سے پہلے پڑھ لیں۔ اگر بھول جانے والی تسبیحات نہیں‌ پڑھیں تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا، البتہ صلوٰۃ التسبیح نہیں ہوگی بلکہ صرف نفل کا ثواب ملے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:41:46 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4732/