خواب میں میٹھی چیز دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟
سوال نمبر:4699
السلام علیکم! میں نے خواب دیکھا کہ کوئی مجھے بہت سارے گنے، گڑ اور مٹھائی دے رہا ہے۔ براہ مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔ شکریہ
سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالصمد
- مقام: سخاکوٹ، ملاکنڈ
- تاریخ اشاعت: 24 فروری 2018ء
موضوع:خواب اور بشارات
جواب:
خواب میں میٹھی چیز دیکھنے کی تعبیر ہے فائدہ پہنچنا۔ اس لیے آپ کوخواب میں جس قدر گنے، گڑ اور مٹھائی ملی ہے اسی قدر آپ کو کسی نہ کسی طرف سے فائدہ پہنچے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 22 November, 2024 03:03:30 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4699/