Fatwa Online

کیا سرکاری ادارے میں متبادل بندہ دے کر چھٹی کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:4671

مفتی صاحب زید ایک گورنمنٹ ادارے میں کام کرتا ہے۔ اپنے دوست سے کہتا ہے کہ ’ آپ میری جگہ دس دن کے لیے کام کر دو‘ اس کے پیسے لے لو۔ مجھے گھر جانا ہے۔‘ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلام خان

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 31 جنوری 2018ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

اس کے جواز و عدمِ جواز کا فیصلہ ادارے کے پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔ اگر ادارے نے اس طرح متبادل بندہ دے کر چھٹی کرنے کی اجازت ہے یا اس سلسلے میں کوئی خاص پالیسی وضع نہیں کی گئی تو زید متبادل کو بندے کو اپنی جگہ کام دے سکتا ہے۔ لیکن اگر ادارے نے اسے ممنوع قرار دے رکھا ہے اور زید ادارے کا قانون توڑ رہا ہے تو ایسا کرنا جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 06:31:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4671/