Fatwa Online

کیا مردوں کا سونے کی انگوٹھی، چین وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:465

کیا مردوں کا سونے کی انگوٹھی، چین وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

موضوع:نماز  |  عبادات

جواب:

مردوں کے لیے سونا پہننا حرام ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کو سونا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ لیکن یہ اَمر ذہن نشین رہے کہ حُرمت کا تعلق سونا پہننے سے ہے، نماز پڑھیں یا ویسے پہنیں دونوں صورتوں میں جائز نہیں۔ سونا پہن کر بھی نماز ہو جائے گی تاہم سونا پہننے کا گناہ الگ ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 02:15:19 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/465/