Fatwa Online

رسول اللہ (ص) دن میں کس وقت کھانا تناول فرماتے تھے؟

سوال نمبر:4620

السلام علیکم! مفتی صاحب یہ فرمائیں کہ رسول اللہ ﷺ کھانا کب تناول فرماتے تھے؟ آپ ناشتہ، دوپہر اور شام کا کھانا کب کھاتے تھے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حارث عبداللہ

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2018ء

موضوع:سیرت

جواب:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کے لیے سحری و افطاری کا اہتمام فرماتے اس کے علاوہ کھانے کا کوئی مقررہ وقت نہیں تھا۔ احادیث مبارکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ کھانے اور مشروبات کا ذکر ملتا ہے لیکن کھانے کا کوئی متعین وقت مذکورہ نہیں ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ:

مَا أَکَلَ آلُ مُحَمَّدٍ أَکْلَتَیْنِ فِي یَوْمٍ إِلَّا إِحْدَاهُمَا تَمْرٌ.

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل خانہ نے ایک دن میں کبھی دو مرتبہ ایسا کھانا تناول نہیں فرمایا جن میں ایک وقت کھجوریں نہ ہوں۔

  1. بخاري، الصحیح، 5: 2371، رقم: 6090، بیروت، لبنان: دار ابن کثیر الیمامة
  2. حاکم، المستدرک علی الصحیحین، 4: 118، رقم: 7078، بیروت: دار الکتب العلمیة

گویا خانہء اقدس میں دو وقت کھانے کا اہتمام ہوتا تھا۔ اس سے ہم یہی نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح و شام یعنی دو وقت کھانا تناول فرماتے تھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 05:04:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4620/