وہ کون سے اعمال ہیں جو نماز کو فاسد کر دیتے ہیں؟
سوال نمبر:462
وہ کون سے اعمال ہیں جو نماز کو فاسد کر دیتے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء
موضوع:نماز | عبادات | نماز کے مفسدات
جواب:
بعض اعمال کی وجہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور اسے لوٹانا ضروری ہو جاتا ہے انہیں
مفسداتِ نماز کہتے ہیں۔ نماز کو فاسد بنانے والے اعمال درج ذیل ہیں :
- نماز میں بات چیت کرنا۔
- سلام کرنا۔
- سلام کا جواب دینا۔
- درد اور مصیبت کی وجہ سے آہ و بکا کرنا یا اُف کہنا (لیکن جنت و دوزخ کے ذکر پر
رونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی)۔
- چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ ِﷲِ کہنا۔
- کسی کی چھینک پر يَرْحَمُکَ اﷲ یا کسی کے جواب میں
يَهْدِيْکُمُ اﷲُ کہنا۔
- بری خبر پر اِنَّا ﷲِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن پڑھنا۔
- اچھی خبر پر اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہنا۔
- دیکھ کر قرآن پڑھنا۔
- کھانا پینا۔
- عمل کثیر یعنی ایسا کام کرنا کہ دیکھنے والا یہ گمان کرے کہ وہ نماز میں نہیں
ہے۔
- نمازی کا اپنے امام کے سوا کسی اور کو لقمہ دینا۔
- قہقہہ کے ساتھ ہنسنا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 21 November, 2024 06:12:32 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/462/