Fatwa Online

اگر وتر کی آخری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دعائے قنوت شروع کر دی تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:4594

اگر کسی شخص نے وتر کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تکبیر کہہ کر دعائے قنوت شروع کر دی اور بعد میں یاد آیا تو کیا کرے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اعجاز احمد

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 26 دسمبر 2017ء

موضوع:نماز وتر

جواب:

ایسی صورت میں سجدہ سہو کرنے سے نماز ادا ہو جائے گی۔ اگر نماز کے بعد یاد آیا یا نماز میں ہی یاد آ گیا مگر سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز کامل نہیں‌ ہوئی، اس کا لوٹانا ضروری ہے

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 08:19:00 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4594/