Fatwa Online

خواب میں کشتی کو الٹنے سے بچانے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:4564

السلام علیکم! میرا سوال ہے کہ میں خواب میں ایک کشتی پر سوار ہوں اور وہ کشتی الٹ گئی جسے بعد میں میں نے سیدھی کر لیا اور میں کنارے تک پہنچ گیا‘ کنارے تک پہنچتے ہی میں سوچ رہا ہوں کہ میں ایک بہت بڑا دسترخواں لگواؤں گا اللہ کے راستے میں لوگوں کو کھانا کھلانے کےلیے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی

  • مقام: دوحہ، قطر
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2017ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کا کوئی نقصان ہونے والا تھا جس سے قدرت نے آپ کو بچا لیا ہے۔ آپ حسبِ‌ توفیق صدقہ خیرات کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 10:24:23 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4564/