Fatwa Online

کیا تنخواہ میں‌ اضافے کا مطالبہ کرنا اللہ کی رزاقیت کے خلاف ہے؟

سوال نمبر:4536

السلام علیکم! کیا اپنے منتظم سے تنخواہ میں‌ اضافے کا مطالبہ کرنا درست ہے؟ رزق تو اللہ تعالیٰ‌ کے ہاتھ میں ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ فرقان اعوان

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 21 دسمبر 2017ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

قرآنِ مجید میں اللہ پاک کا ارشاد ہے:

وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىO

اور یہ کہ انسان کو (عدل میں) وہی کچھ ملے گا جس کی اُس نے کوشش کی ہوگی (رہا فضل اس پر کسی کا حق نہیں وہ محض اﷲ کی عطاء و رضا ہے جس پر جتنا چاہے کر دے)۔

النَّجْم، 53: 39

بلا شک و شبہ رازقِ حقیقی اللہ تعالیٰ ہے اور رزق وہی دیتا ہے، لیکن یہ عالم اسباب ہے۔ وہ رزق دینے کے لیے اسباب پیدا کرتا ہے اور انسان کو اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی رزاقیت میں فرق نہیں آتا۔ اپنے حقوق کے لیے کوشش کرنا اور اپنی اہلیت و کام کی بنیاد پر تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرنے میں کرئی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 06:15:52 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4536/