Fatwa Online

کیا سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے؟

سوال نمبر:4530

کیا میں اپنی سوتیلی ماں کی بہن یعنی کہ خالہ سے نکاح کر سکتا ہوں

سوال پوچھنے والے کا نام: عقیل احمد شفیق

  • مقام: مالیگاؤں، مہراشٹرا، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 20 نومبر 2017ء

موضوع:محرمات نکاح

جواب:

اگر سوتیلی ماں سے رضاعت (دودھ پینا) ثابت نہیں ہے تو اس کی بہن شریعت کی نظر میں آپ کی خالہ نہیں ہے‘ اس سے نکاح جائز ہے۔ جس عورت سے نکاح جائز نہیں وہ حقیقی یا رضاعی ماں کی سگی بہن یا ماں شریک بہن یا باپ شریک بہن یا دودھ شریک بہن ہے۔ شریعت کی نگاہ میں انسان پر اس کے باپ کی بیوی ہونے کی وجہ سے صرف سوتیلی ماں حرام ہوتی ہے، سوتیلی ماں کی ماں یا بہن وغیرہ حرام نہیں ہوتی۔ اس لیے اگر آپ نے شیرخوارگی کی عمر میں سوتیلی ماں کا دودھ نہیں پیا تو اس کی بہن سے نکاح جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:15:41 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4530/