اگر دانتوں کھانے ذرات پھنسے رہ جائیں تو کیا غسل ہوجائے گا؟
سوال نمبر:4508
اگر دانتوں میں کھانا پھنسا ہو تو کیا اس کو نکالے بنا غسل ہو جائے گا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: ذیشان علی
- مقام: لاہور
- تاریخ اشاعت: 21 نومبر 2017ء
موضوع:غسل
جواب:
کلی کرنا غسل کے فرائض میں شامل ہے۔ اگر کوئی ایسی چیز کھائی ہو جس کی تہہ دانتوں پر جم جائے تو اس کو اتارنا ضروری ہے۔ اس کے لیے برش یا مسواک استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم دانتوں کو کریدنا ضروری نہیں۔ ممکنہ حد تک احسن طریقے سے دانتوں کو صاف کر لیا جائے تو غسل ہو جاتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 04:40:51 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4508/