Fatwa Online

کسی کی تعریف کرنے پر شوہر نے بیوی سے کہا ’اُسی کے پاس چلی جا‘ کیا طلاق ہوگئی؟

سوال نمبر:4490

اگر بیوی شوہر کے سامنے کسی اور مرد کی تعریف کرے تو شوہر صرف بیوی کو شرمندہ کرنے اور طنز کرنے کی نیت سے کہے کہ "اسی کے پاس چلی جا" تو کیا اس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی حسن

  • مقام: جہلم
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2017ء

موضوع:طلاق کنایہ

جواب:

اگر شوہر نے واقعتاً صرف شرمندہ کرنے کی نیت سے کہا کہ ’اسی کے پاس چلی جا‘ تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ آئندہ ایسے الفاظ بولنے سے پرہیز کریں۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کنایہ کے الفاظ سے دی گئی طلاق کب واقع ہوتی ہے

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 December, 2024 01:32:53 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4490/