جواب:
فرائض و واجبات کی ادائیگی، حرام و ممنوعہ امور سے اجتناب اور حقوق العباد کی ادئیگی میں ہی ہر خاص و عام کی کامیابی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر انسان کو اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ بھی انجام دینا چاہیے۔ سورہ بَنِيْ إِسْرَآئيْل کی آیت نمبر 23 سے 39 تک کی آیات کامیاب دنیوی زندگی اور جنت میں داخلے کی شرائط واضح طور پر بیان کر رہی ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’اسلامی فلسفہ زندگی‘ ملاحظہ کیجیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔