اگر حاجی پر دم واجب ہو تو کیا وہ غیرحرم میں ادا کرسکتا ہے؟
سوال نمبر:4435
سوال یہ ہے کہ اگر حاجی پر دم واجب ہو گیا تو غیر حرم میں قربانی ہو سکتی ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فیضان
- مقام: انڈیا
- تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2017ء
موضوع:حج
جواب:
حاجی پر دم لازم ہو تو ایامِ حج میں ہی جانور ذبح کرے یا رہ جانے کی صورت میں وہیں اس کی قیمت صدقہ کرے۔ یہ اہلِ حرم کا حق ہے، اس لیے غیرحرم میں قربانی جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 05:31:42 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4435/