جواب:
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو تین مرتبہ استغفار پڑھتے، پھر یہ دعا پڑھتے :
اَللّٰهُمَّ! أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلَامُ. تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلاَلِ وَالإِکْرَامِ.
مسلم، الصحيح، کتاب المساجد و مواضع الصلاة، باب استحباب الذکر بعد الصلاة و بيان صفته، 1 : 414، رقم : 591
’’اے اﷲ! تو سلام ہے اور سلامتی تجھ سے ہے۔ اے ہمارے رب! تو برکت والا اور عزت و جلال والا ہے۔‘‘
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔