Fatwa Online

چار رکعات نماز سنتِ مؤکدہ و غیر مؤکدہ میں دو رکعات کے بعد قعدہ اولیٰ میں کب تک بیٹھنا چاہیے؟

سوال نمبر:436

چار رکعات نماز سنتِ مؤکدہ و غیر مؤکدہ میں دو رکعات کے بعد قعدہ اولیٰ میں کب تک بیٹھنا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

چار سنتِ مؤکدہ میں دو رکعت کے بعد قعدہ اولیٰ میں تشہد تک پڑھنے کے بعد تکبیر کہہ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور تسمیہ (بسم اﷲ الرحمن الرحيم)، سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر حسبِ سابق نماز کو مکمل کرے جبکہ چار رکعت سنتِ غیر مؤکدہ اور تمام نوافل کی صورت میں قعدہ اولیٰ میں مکمل التحیات مع درود شریف اور مکمل دعا پڑھ کر سلام پھیرے بغیر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو اور اس میں پہلی رکعت کی طرح ثنا، تعوذ، تسمیہ اور سورۃ فاتحہ پڑھے پھر اس طرح حسبِ سابق نماز کو مکمل کرکے سلام پھیرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 12:07:10 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/436/