Fatwa Online

ماتھے پر تلک لگانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:4345

السلام علیکم حضرت! پشانی پر ٹپ لگانا حلال ہے یا حرام؟ حلت و حرمت کے دلائل کیا ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: احمداللہ

  • مقام: ڈھاکہ، بنگلہ دیش
  • تاریخ اشاعت: 14 ستمبر 2017ء

موضوع:معاشرت

جواب:

ماتھے پر تلک لگانا ہندومت کی خالصتاً مذہبی علامت ہے۔ مسلمانوں کے لیے جائز نہیں کہ کسی دوسرے مذہب کی مذہبی علامت کو اپنائیں۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔

أبي داود، السنن، 4: 44، رقم: 4030، دار الفکر

معلوم ہوا جو علامت کسی مذہب کی خاص نشانی ہو اس کو اپنانا جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 02:59:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4345/