Fatwa Online

اگر بڑے جانور میں‌ قربانی اور عقیقہ جمع ہوں‌ تو ان گوشت الگ الگ تقسیم کیا جائے گا؟

سوال نمبر:4334

قربانی کے بڑے جانور سے عقیقہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ حاصل ہونے والے گوشت کو اکٹھا ہی تقسیم کر دیا جائے یا علیحدہ علیحدہ بتا کر تقسیم کیا جائے؟ کہ یہ گوشت قربانی کا ہے اور وہ گوشت عقیقہ کا ہے۔ مہربانی فرما کر اس سوال کا جواب دے کر شفقت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ماجد محمود

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 17 اگست 2017ء

موضوع:احکام و مسائلِ عقیقہ

جواب:

گوشت قربانی کا ہو یا عقیقے کا‘ دونوں‌ ہی صدقہ ہیں۔ اس لیے ان کا گوشت الگ الگ کر کے اور بتا کر دینا ضروری نہیں، اگر کوئی ایسا کرے تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ قربانی کی طرح عقیقہ کے گوشت کے بھی تین حصے کیے جائیں۔ ایک حصہ غریبوں کو، ایک رشتہ داروں اور دوستوں کو دے دیا جائے اور ایک خود رکھ لیں۔ اگر کوئی پروگرام ہو تو سارے کا سارا بھی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن غرباء، یتامیٰ‌ اور مساکین کا خیال کرتے ہوئے انہیں‌ بھی پروگرام میں شامل کریں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 18 April, 2024 08:14:02 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4334/