Fatwa Online

کیا رہائشی پلاٹ پر زکوٰۃ ہے؟

سوال نمبر:4329

السلام علیکم! شہر میں زمین ہے جسے رہائش کی غرض سے خریدتا تھا، کسی کاروبار کے لیے نہیں۔ کیا اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فیضان

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2017ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

پلاٹ کی مالیت پر زکوٰۃ ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ شرعاً زمین کی ملکیت کو نصابِ شرعی میں شامل نہیں‌ کیا جاتا اور نہ اس پر زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے۔ اگر زمین پر کوئی چیز کاشت کی جا رہی ہے تو پیداوار پر عشر ہے۔ اس طرح اگر مکان، دکان یا پلاٹ سے کرایہ مل رہا ہے تو حاصل ہونے والی آمدنی کو دیگر مال میں شامل کیا جائے گا‘ اگر نصابِ شرعی بن رہا ہو تو اس پر زکوۃ ادا کی جائے گی۔ زمین، مکان اور پلاٹ کی ملکیت‘ اس کی قیمت پر زکوۃ نہیں ہے، خواہ اس کی مالیت لاکھوں روپے ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 December, 2024 01:30:54 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4329/