Fatwa Online

کیا میاں‌ بیوی گھر میں باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں؟

سوال نمبر:4318

کیا میاں‌ بیوی گھر میں باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عثمان اعوان

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 27 جولائی 2017ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

مرد حضرات کے لیے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنا زیادہ افضل ہے، بغیر کسی عذرِ شرعی کے مرد کا گھر میں نماز پڑھنا ناپسندیدہ ہے۔

اگر کسی معقول عذر کی وجہ سے گھر میں نماز ادا کرتے ہیں تو میاں بیوی باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہوگی کہ شوہر امامت کرے گا اور بیوی اس کی اقداء میں بائیں جانب تھوڑا سا پیچھے کھڑی ہوگی۔ اور یہاں پر اقامت شوہر بھی کہہ سکتا اور بیوی بھی کیونکہ کوئی غیر مرد موجود نہیں ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا صرف ایک مرد اور اس کی بیوی باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 04:45:20 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4318/