Fatwa Online

کیا نماز میں سنتیں ادا کرنا ضروری ہے؟

سوال نمبر:4303

اگر کوئی شخص اپنے رشتہ داروں کے پاس 14 دن رہے تو کیا وہ نماز میں‌ سنت بھی ادا کرے گا؟ کیا نماز میں‌ سنت پڑھنا ضروری ہے؟ کیا مسافر اس کی جگہ قضاء نماز ادا نہیں‌ کرسکتا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فرقان مشتاق اعوان

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 21 اگست 2017ء

موضوع:نماز

جواب:

جب کوئی شخص تقریباً 78 کلومیٹر کے سفر پر نکلے اور وہاں جا کر پندرہ دن یا اس سے کم رہنے کا ارادہ ہو تو نماز قصر کرے گا۔ قصر صرف فرائض میں ہوگی، سنن و نوافل میں نہیں ہوگی۔ نماز میں سنتیں ادا کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتِ مبارکہ ہے۔ حیل و حجت سے سنن کو ترک کرنا انسان کو روزِ قیامت شفاعتِ نبوی سے محروم کرسکتا ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

نمازِ قصر کے احکام کیا ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 May, 2024 09:00:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4303/