کیا سپرم ٹیسٹ جائز ہے؟
سوال نمبر:4302
السلام علیکم مفتی صاحب! ڈاکٹر نے علاج کے لیے سپرم ٹیسٹ تجویز کیا ہے۔ کیا سپرم ٹیسٹ کروانا جائز ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: جنید اعوان
- مقام: لاہور
- تاریخ اشاعت: 27 جولائی 2017ء
موضوع:جدید فقہی مسائل
جواب:
علاج معالجے کے لیے کسی بھی مستند ڈاکٹر یا حکیم کا تجویز کردہ ٹیسٹ کروانا نہ صرف
جائز ہے بلکہ ضروری ہے۔ ایسے ٹیسٹوں کے لیے جس قدر ممکن ہو سترپوشی کا خیال رکھا جائے۔
ستر کی احتیاط کے ساتھ سپرم ٹیسٹ کروانا جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 05:36:34 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4302/