Fatwa Online

ایمان اور اسلام میں کیا فرق ہے؟

سوال نمبر:43

ایمان اور اسلام میں کیا فرق ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

ایمان اور اسلام دراصل ایک حقیقت کے دو رخ ہیں، ان میں فرق صرف یہ ہے کہ جن حقائق کی تصدیق ایمان کے درجہ میں دل اور زبان سے کی جاتی ہے، اسلام کے درجہ میں ان کی تصدیق عملاً ہونی ضروری ہو جاتی ہے۔ گویا ایمان ضروریات دین کو دل سے سچا ماننے اور زبان سے ان کا اقرار کرنے کا نام ہے جبکہ اسلام اطاعت، فرمانبرداری اور عمل کرنے کا نام ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 10:26:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/43/