کیا اذان کے الفاظ بگاڑنے پر انسان دائر ایمان خارج ہو جاتا ہے؟
سوال نمبر:4291
السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ! مسجد سے آواز آئی اللہ اکبر جسے سنتے ہی زید کے منہ سے نکلا اللہ چک بھر (ارادی یا غیر ارادی) زید کے ایمان اور نکاح کے بارے کیا حکم ہوگا؟ جزاک اللہ
سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ
- مقام: اوکاڑہ
- تاریخ اشاعت: 24 اگست 2017ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
اگر یہ جملہ غیرارادی طور پر زید کی منہ سے نکلا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ ایسا کوئی لفظ نہیں بولنا چاہیے۔
اس کے برعکس اگر زید نے بقائم ہوش و حواس، جان بوجھ کر مذاق اڑانے کے لیے یہ جملہ بولا ہے تو اسے تجدید ایمان کرنا چاہیے اور اگر وہ شادی شدہ ہے تو نیا نکاح بھی کرے اور اللہ تعالیٰ سے اس جرم پر معافی مانگے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 24 November, 2024 07:07:39 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4291/