کیا زانی اپنی مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے؟
سوال نمبر:4259
السلام علیکم مفتی صاحب! میرا ایک دوست ہے جس نے ایک خاتون کے ساتھ کئی بار زنا کیا، مگر اب وہ تائب ہو گیا ہے۔ اب وہ اسی عورت کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہے، یہ بیٹی اس عورت کے شوہر سے ہے اور اس بیٹی کی عمر 33 سال ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا دوست اپنی مزنیہ کی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟ سورۃ النساء اور قرآنِ مجید کی دیگر تعلیمات کی روشنی میں کیا حکم ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: شاہ زمان
- مقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 22 جولائی 2017ء
موضوع:زنا و بدکاری | محرمات نکاح | نکاح
جواب:
فقہائے احناف اور حنابلہ کے نزدیک مزنیہ (جس عورت کے ساتھ زنا کیا ہو) کی بیٹی سے
نکاح کرنا جائز نہیں۔ نکاح ایک مقدس بندھن ہے‘ جب زنا سے یہ تقدیس پامال ہو چکی ہے
تو اب عزت، غیرت اور اخلاق کا تقاضا بھی یہی ہے کہ مزنیہ کی بیٹی یا ماں سے نکاح نہ
کیا جائے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کیا زانی،
مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 22 November, 2024 10:21:10 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4259/