Fatwa Online

کیا طلاق بائن کے بعد دی گئی طلاق واقع ہوگی؟

سوال نمبر:4240

اسلام علیکم مجھے یہ جاننا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے زبانی میری طرف سے فارغ ہو کے الفاظ سے ایک طلاق بائن دی جس کی عدت گزر جانے کے بعد انہوں نے سٹامپ پیپر پر ایک ہی بار تین طلاق بھیجی ہے۔۔۔۔ پہلی بائن سے ہی نکاح تو ختم ہو چکا تھا مجھے یہ جاننا ہے کہ باقی کی جو طلاقیں انہوں نے بھیجی ہیں کیا وہ واقع ہوئیں یا صرف پہلی ہی ایک واقع ہوئی ہے؟ اسلام اس بارے کیا کہتا ہے۔۔۔۔؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سعدیہ

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 03 جولائی 2017ء

موضوع:طلاق کنایہ  |  طلاق بائن  |  طلاق

جواب:

کنایہ کے الفاظ سے دی گئی طلاق سے طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے اور نکاح‌ ختم ہوجاتا ہے۔ جب تک دوبارہ نکاح نہ ہو مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی کیونکہ نکاح ختم ہونے کے بعد طلاق کے واقع ہونے کا محل ہی ختم ہوچکا ہوتا ہے۔مذکورہ مسئلے میں‌ بھی یہی صورتحال ہے۔ طلاق بائن دینے کے بعد اسٹام پیپر پر جو زائد طلاقیں دی گئی ہیں وہ واقع نہیں‌ ہوئیں۔ اگر اس سے پہلے کوئی طلاق نہیں دی ہوئی تھی تو آپ لوگ دوبارہ نکاح کر کے بطور میاں بیوی رہ سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 07:13:20 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4240/