Fatwa Online

کیا کسی مہینے کی مبارکباد دینے سے جنت واجب ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:4208

جناب کیا کسی مہینہ کی خوشخبری دینے سے جنت واجب اور دوزخ سے نجات مل جاتی ہے؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سید عبیدالرحمٰن

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 مئی 2017ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

ہمارے علم میں ایسی کوئی حدیث نہیں جس میں کسی مہینے کی مبارکباد کو دوزخ سے آزادی یا جنت میں داخلے کا ضامن بتایا گیا ہو۔آج کل یہ رواج ہو گیا ہے کہ ہجری کیلنڈر کے ہر مہینے کے آغاز میں اس کی مبارکباد کے من گھڑت فضائل سنانا شروع کر دیے جاتے ہیں‌ جن کا شرعِ‌ متین میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بسا اوقات ان مَن گھڑت فضائل کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کیا جاتا ہے جو بلاشبہ موجب عذاب ہے، اس لیے ایسے پیغام بھیجنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہر مہینہ کا چاند دیکھ کر اپنے اور دوسروں کے لیے خیر و برکت کی دعا کرنا مسنون ہے، اور باعثِ ثواب ہے۔ اس سے زائد جو کچھ ہے وہ من گھڑت اور بےبنیاد ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 06:42:04 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4208/