Fatwa Online

دینِ اسلام سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:42

دینِ اسلام سے کیا مراد ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

دینِ اسلام سے مراد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر مبنی وہ نظام حیات ہے جو ہر اعتبار سے کامل اور مکمل ہو اور وہ انسانی زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کو پوری کرتا ہو۔ اس میں انفرادی سطح سے لے کر اجتماعی اور بین الاقوامی سطح تک کی زندگی کے ہر گوشے کے بارے میں رہنمائی کا سامان موجود ہے۔ جیسا کہ قرآن حکیم میں ہے:

إِنَّ الدِّينَ عِندَاللهِ الْإِسْلاَمُ.

آل عمران، 3: 19

’’بے شک دین اللہ کے نزدیک فقط اسلام ہی ہے۔‘‘

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا :

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا.

المائدة، 5: 3

’’آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو (بطور) دین (یعنی مکمل نظام حیات کی حیثیت سے) پسند کر لیا۔‘‘

ان آیات سے اسلام کے ایک کامل اور مکمل دین ہونے کا تصور ابھرتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 04 December, 2024 01:32:43 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/42/