Fatwa Online

سنتِ مؤکدہ سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:417

سنتِ مؤکدہ سے کیا مراد ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:فقہ اور اصول فقہ

جواب:

سنتِ مؤکدہ وہ عمل ہے جسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ایک دو مرتبہ ترک کرنے  کے علاوہ ہمیشہ بطورِ عبادت اپنایا ہو اور اس کی اقامت، تکمیلِ دین کی خاطر ہو جیسے اذان، اقامت، نماز باجماعت وغیرہ سنتِ مؤکدہ ہیں۔ یہ ایسے اعمال ہیں جن کو ادا کرنے کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کے ادا کرنے پر اجر ملتا ہے اور بغیر عذر چھوڑ دینے کی عادت قابلِ ملامت و مذمت ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 22 November, 2024 02:42:12 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/417/