علمِ حدیث سیکھنے کے لیے کونسی کتابوں کا پڑھنا ضروری ہے؟
سوال نمبر:4123
السلام علیکم مفتی صاحب! علمِ حدیث سیکھنے کے لیے کونسی کتاب پڑھنا ضروری ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہ چودھری
- مقام: فرانس
- تاریخ اشاعت: 04 فروری 2017ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
علم حدیث سیکھنے کے لیے چند علوم سے شناسائی ضروری ہے جن میں روایت و درایت، تخریج
و اصولِ تخریج، اسماء الرجال، جرح و تعدیل اور علل حدیث وغیرہ شامل ہیں۔ یہ علوم کسی
ایک کتاب کے مطالعہ سے نہیں سیکھے جاسکتے۔ فنونِ حدیث کے تعارف کے لیے درج ذیل کتب
اہم ہیں:
- مقدمہ ابنِ الصلاح از ابنِ صلاح
- تیسیر مصلح الحدیث از ڈاکٹر محمود طحان
- مقدمہ صحیح مسلم از امام مسلم
- مقدمہ معارج السنن از ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 24 November, 2024 07:19:33 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4123/