Fatwa Online

آن لائن استخارہ کی کیا حقیقت ہے؟

سوال نمبر:4112

السلام علیکم! مفتی صاحب مختلف اسلامی ٹی وی چینلز آن لائن استخارہ کے اشتہارات چلاتے ہیں، یہ آن لائن استخارہ کی کیا حقیقت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: آمنہ چوہدری

  • مقام: فرانس
  • تاریخ اشاعت: 18 فروری 2017ء

موضوع:استخارہ

جواب:

استخارہ کا لفط ’خیر‘ سے نکلا ہے جس کا معنیٰ کسی معاملے میں خیر و بھلائی طلب کرنے کے ہیں۔ استخارہ ایک مسنون عمل ہے، جس کا طریقہ اور دعا نبی اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی احادیث میں منقول ہے۔ استخارہ کے دو نوافل ہیں جس کی پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھنا اور سلام پھیرنے کے بعد دعائے استخارہ پڑھنا سنت ہے۔ ہمارے نزدیک ٹی وی چینلز پر ہونے والے استخارہ کی کوئی حقیقت نہیں۔ استخارہ کا طریقہ جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

استخارہ سے راہنمائی کیسے لی جائے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 09:17:11 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4112/