Fatwa Online

کیا غازی عباس (رض) کا عَلم لگانا جائز ہے؟

سوال نمبر:4110

کیا گھرمیں غازی عباس کا عَلم لگانا جائز ہے؟ براہِ مہربانی زرا تفصیل سے بیان فرمایے گا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ملک اطلس اعوان

  • مقام: چکڑالہ، میانوالی
  • تاریخ اشاعت: 18 فروری 2017ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

لشکر حسینی کے علمبردار اور قمر بنی ہاشم حضرت غازی عباس رضی اللہ عنہ سے عقیدت کے اظہار کے لیے عَلم لگانا جائز ہے۔ اگر اس میں کسی قسم کی خلافِ شرع خرافات شامل نہ ہوں تو صرف علم لگانے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 22 November, 2024 01:34:44 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4110/