Fatwa Online

کیا بغیر وضو کے موبائل سکرین پر حدیث پڑھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:4084

السلام علیکم! کیا بغیر وضو کے موبائل میں حدیث پڑھنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ریاض بلوچ

  • مقام: چابھار
  • تاریخ اشاعت: 10 جنوری 2017ء

موضوع:ادب و تکریم مصطفٰی ﷺ  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

موبائل فون پر یا کمپیوٹر سکرین سے احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا حکم وہی ہے جو قرآنِ مجید پڑھنے کا ہے، قرآنِ مجید اور احادیث کو موبائل سکرین سے بغیر وضو کے پڑھا جاسکتا ہے۔ تاہم کلام اللہ اور کلامِ نبوی کی عزت و وقار کے پیشِ نظر ادب کا تقاضا یہی ہے کہ وضو کی حالت میں ہی قرآنِ مجید، حدیث کی تلاوت کی جائے۔ جواب کی مزید وضاحت کے ملاحظہ کیجیے:

کیا موبائل پر قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 April, 2024 09:38:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4084/