Fatwa Online

جس شخص کو پیشاب (Urine) بیگ لگا ہو کیا وہ جماعت کروا سکتا ہے؟

سوال نمبر:4061

السلام علیکم! کیا شرعی معذور جس کو پیشاب یا پاخانہ کا بیگ لگا ہوا ہو اور نماز کے وقت کوئی جماعت کرانے والا نہ ہو تو یہ شخص امامت کرا سکتا ہے؟ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: ایم، ایچ، قادری

  • مقام: کشمیر (پاکستان)
  • تاریخ اشاعت: 06 دسمبر 2016ء

موضوع:امامت  |  نماز  |  طہارت

جواب:

اگر بدبو نہ ہو تو پیشاب یا پاخانہ کا بیگ لگے ہوئے شخص کا حکم سلسلِ بول کا ہے۔ اگر بدبو آ رہی ہے تو ایسا شخص مسجد نہیں جاسکتا، تاکہ تلویثِ مسجد نہ ہو۔

اگر حاضرین میں سے کوئی بھی شخص جماعت کروانے کے قابل نہ ہو تو پھر بیگ لگا شخص جماعت کروا سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 02:38:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4061/