Fatwa Online

گائے اور اونٹ کی قربانی میں سات لوگوں کے شریک ہونے کی دلیل کیا ہے؟

سوال نمبر:4019

گائے اور اونٹ کی قربانی میں کتنے لوگ شریک ہو سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: کاشف اقبال

  • مقام: لاہور ،پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 ستمبر 2016ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

گائے اور اونٹ کی قربانی میں سات لوگ شریک ہو سکتے ہیں۔ حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حدیبیہ (کے مقام) میں ہم لوگوں نے اونٹ اور گائے دونوں کو سات سات آدمیوں کی طرف سے قربانی کیا تھا۔

(ابن ماجه، السنن، کتاب الأضاحی، باب عن کم تجزی البدنة والبقرة، 3: 536، رقم: 3132)

چاہے سب قربانی کرنے والے ہوں اور چاہے بعض قربانی کرنے والے اور بعض عقیقہ کرنے والے لیکن کسی ایسے شخص کا حصہ نہیں ڈال سکتے جو محض گوشت کے حصول کے لئے شریک ہو رہا ہو کیونکہ اس طرح کسی کی بھی قربانی نہیں ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 07:26:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4019/