کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟
سوال نمبر:4016
کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 01 ستمبر 2016ء
موضوع:قربانی کے احکام و مسائل
جواب:
حدیث مبارکہ کی روشنی میں درج ذیل چار قسم کے جانوروں کی قربانی جائز نہیں:
- اندھا، جس کا اندھا پن ظاہر ہے۔
- بیمار، جس کی بیماری ظاہر ہو رہی ہو۔
- لنگڑا، جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔
- لاغر، جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔
(ابن ماجه، السنن، کتاب الأضاحی، باب مايکره ان يضحی به، 3
: 542، رقم : 3144)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 18 December, 2024 06:44:14 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4016/