Fatwa Online

نماز میں اﷲ تعالیٰ کو اپنے بندے کی کون سی چیزیں محبوب ہیں؟

سوال نمبر:399

نماز میں اﷲ تعالیٰ کو اپنے بندے کی کون سی چیزیں محبوب ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات  |  عبادات

جواب:

نماز میں اﷲ تعالیٰ کو اپنے عبادت گزار بندے کی تین چیزیں محبوب تر ہیں۔

  1. جسم کی نیاز مندی جو غایت درجہ تواضع، انکساری اور تذلیل کی پیداوار ہے۔
  2. قلب کی یکسوئی جس سے بندے کو عبادت میں استغراق و انہماک نصیب ہوتا ہے۔
  3. اﷲ تعالیٰ کی یاد میں بہنے والے آنسو اور گریہ و زاری جس سے پہاڑوں جیسے گناہ بھی خس و خاشاک کی طرح بہہ کر ناپید ہو جاتے ہیں۔

حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے انپے ایک پیغمبر سے فرمایا : میں اپنے عبادت گزار بندے سے نماز میں تین چیزوں کا طالب ہوں۔ جسم کی نیاز مندی، دل کی یکسوئی، اور آنکھوں سے بہنے والے آنسو۔ اگر بندہ یہ تینوں چیزیں میری نذر کر دے تو مجھے میری عزت کی قسم! میں اس کے اتنا قریب ہو جاتا ہوں کہ اس سے زیادہ اور بہتر قرب کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

سهروردی، عوارف المعارف : 476

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 04 December, 2024 01:30:20 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/399/