روزے کی حالت میں اگر منی شہوت کے ساتھ خارج ہو تو روزے کا کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:3974
السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلہ کے کہ زید نے موبائل پر ایسے فحش مناظر دیکھے جس سے اسے احتلام ہو گیا تو کیا اس کا زوه جاتا رہا؟ اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس کی قضا واجب ہوگی یا کفاره بھی؟ راہنمائی فرمائیں
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسامہ چوھدری
- مقام: اوکاڑه/پاکستان
- تاریخ اشاعت: 23 جولائی 2016ء
موضوع:روزہ
جواب:
اگر فحش مناظر دیکھنے سے حالتِ بیداری میں منی شہوت کے ساتھ خارج ہو اور انزال ہو جائے تو اس کا حکم مشت زنی والا
ہے، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا جس کی قضاء لازم ہے، کفارہ نہیں ہوگا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 04 December, 2024 01:49:39 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3974/