کیا حالتِ احرام میں گلے میں یا کمر کے ساتھ بیگ لٹکا سکتے ہیں؟
سوال نمبر:3951
کیا عمرہ میں دورانِ طواف اپنا قیمتی سامان جیسے موبائل، بٹوہ اور پاسپورٹ وغیرہ چھوٹے بیگ میں رکھ کر گلے میں لٹکا سکتے ہیں؟ یا بلٹ نما بیگ احرام کے اوپر باندھ سکتے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: صابر
- مقام: ابوظہبی
- تاریخ اشاعت: 06 مئی 2017ء
موضوع:احرام کے احکام
جواب:
حالتِ احرام میں مردوں کے لیے سلا ہوا لباس پہننے کی ممانعت ہے۔ قیمتی سامان کی
حفاظت کے لیے مرد بیلٹ نما بیگ احرام کے اوپر باندھ سکتے ہیں، چھوٹا بیگ گلے میں بھی
ڈال سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 04 December, 2024 02:07:23 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3951/